ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے فال سمسٹر 2017ء میں داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

پیر 21 اگست 2017 23:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے فال سمسٹر 2017ء میں داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ یونیورسٹی میں فال سمسٹر 2017ء کے مختلف تعلیمی و تحقیقی پروگراموں میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں 25 اگست 2017ء تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کو ایڈمیشن فارم جمع کرانے میں مدد ملے۔

(جاری ہے)

داخلہ مختلف تعلیمی شعبہ جات کے بی ایس (آنرزچار سالہ)، ایم اے /ایم ایس سی (دو سالہ) ، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کیلئے شروع ہیں۔ بیچلر اور ماسٹرز پروگراموں کیلئے انٹری ٹیسٹ 27 اگست اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست 2017ء کو منعقد کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے پرووسٹ محمد رفیق نے کہا کہ داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے پرووسٹ آفس کے فون نمبر0997-530078 / 414145 / 414143 اور موبائل نمبر0344-9592568 سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.hu.edu.pk پر بھی تفصیلات اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔