عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس 16 ستمبر کو ایبٹ آباد میں ہو گی

پیر 21 اگست 2017 23:37

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قلندر آبادکے امیر مولانا عبدالصبور طارق نے کہا ہے کہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس 16 ستمبر کو بعد از نماز ظہر قلندر آباد ایبٹ آباد میں ہو گی، کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا الله وسایا خطاب کریں گے۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے قلند ر آباد میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت علاقہ قلندر آباد کے زیراہتمام ایک مشاورتی اجلاس مولانا قاری عبدالرحیم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مولانا عبدالصبور طارق، مولانا غلام فرید، مولانا عبدالقدیر خطیب جامع مسجد حضریٰ داتہ چوک، مولانا قاضی اورنگزیب، مولانا شفیع الرحمن جنرل سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قلندر آباد، مولانا نزاکت، مولانا عنایت الرحمن، مولانا رفیع الله شاہ، مولانا شفیع الله، مولانا امجد عباسی، پروفیسر (ر) شجاعت علی شاہ، محمد عادل، مولانا گل محمد، مولانا سعید ملوک، مولانا گل رحیم ساقی، مولانا شفیق احمد، مولانا غلام جیلانی، مولانا نسیم الله، قیصر محمود، مولانا امان الله خان، قاری محمد نواز، قاری وسیم سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری کی اہلیہ کی وفات پر اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اسلام آباد کے مبّلغ مولانا طیب کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں کہا کہ ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الله تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطاء فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ملک پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، فتنہ قادیانی کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :