نوجوان مذہبی و سماجی ذمہ داریاں ادا کر کے ملک و قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،ڈاکٹر مہیمن

پیر 21 اگست 2017 23:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چیئرمین سپیکم اور جامعہ ہری پور کے شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مہیمن نے کہا ہے کہ نوجوان مذہبی، سماجی و معاشرتی ذمہ داریاں ادا کر کے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن امان کے قیام کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوان نسل میں مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کے بارے شعور موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنسپٹ پبلک سکول میں مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کی غرض سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل پروفیسر جاوید محمد نے سپیکم کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کی مثبت و ذہنی نشو,نما کیلئے سپیکم سوسائٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سپیکم کے رضا کار طالب علم احسن نواز نے بھی قیام امن اور مذہبی اور سماجی ہم آہنگی کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :