وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ، اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے

پیر 21 اگست 2017 23:30

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت ، اجلاس ختم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ سینٹ کے اجلاس میں شریک ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے اور اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہے۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے بھی تبادلہ خیال کرتے رہے جبکہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھی ان سے ملاقات کی۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی محمود خان اچکزئی اور غلام احمد بلور کے علاوہ جماعت اسلامی کے اراکین کی نشستوں پر بھی گئے ان کی بھی خیریت دریافت کی۔