بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارت کے سفیر عیسی عبداللہ الباشاہ کی الوداعی ملاقات ،باہمی دلچسپی و علاقائی سکیورٹی کے امور زیر غور آئے

پیر 21 اگست 2017 23:28

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارت کے سفیر عیسی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارت کے سفیر عیسی عبداللہ الباشاہ نے الوداعی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سکیورٹی کے امور زیر غور آئے ،مہمان شخصیت نے علاقائی امن وسلامتی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پاک فوج کے کردار کو سراہا۔