نوازشریف ملک چھوڑکرجاررہےہیں اور انکے بچوں نے پاکستان آنے سے بھی صاف انکار کردیا ہے، سینئر اینکر نے نوازشریف کا اگلا لائحہ عمل بتادیا

پیر 21 اگست 2017 21:37

نوازشریف ملک چھوڑکرجاررہےہیں اور انکے بچوں نے پاکستان آنے سے بھی صاف ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) پاکستان کے مقبول اور معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب 24 تاریخ کو ملک سے جارہے ہیں اور پھر واپس نہیں آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد کا کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب اگر ناراض ہوکر ملک سے گئے تو پھر وہ واپس نہیں آئینگے تاہم نوازشریف باہر بھی میڈیکل چیک اپ کرانے کے بہانے جائینگے۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ یہ تمام سیاستدان نظریاتی طور پر یکجا ہیں ہاں لیکن یہ صرف سیاسی طور پر ایک دوسرے سے مخالف ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے آج وکلا کے احتجاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام چیزیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جارہی ہیں اگر کورٹ ان5 بندوں کو گرفتار کرلیتی جہنوں نے میڈیا کے سامنے توہین عدالت کی تو آج کسی بھی وکیل کی جرت نہ ہوتی کہ وہ کسی جج سے بدتمیزی کرتا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید بتایا کہ نوازشریف کےدونوں صاحبزادے باہر ہیں تاہم اب انکی اہلیہ بھی باہر جاچکی ہے تاہم دونوں بیٹوں نے ملک واپس آنے سے انکار کردیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :