سعودی عرب میں 15 سالہ نوجوان قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 21:34

سعودی عرب میں 15 سالہ نوجوان قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر گرفتار کر لیا ..
ریاض (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) سعودی عرب میں 15 سالہ نوجوان قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ سعودی پولیس کی جانب سے ایک 15 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نوجوان پر الزام ہے کہ اس کی جانب سے نیم برہنہ حالت میں ہوتے ہوئے قرآن پاک پر تھوکتے ہوئے اس کی بے حرمتی کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ نوجوان نے اس شرمناک اقدام کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے فوری بعد سعودی پولیس حرکت میں آئی اور اس نوجوان کی شناخت کرتے ہوئے اسے ریاض سے گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر سعودی اور خلیجی عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے اس نوجوان کو پھانسی یا سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ نوجوان ایک ذہنی مریض ہو، لہذا ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :