کالعدم تنظیم کے 5فراری کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونیکا اعلان کردیا

پیر 21 اگست 2017 23:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) کالعدم بلوچ تنظیم بی آر اے کے 5فراری کمانڈر نے ساتھیوں سمیت حساس اداروں کے سامنے چیف آف بگٹی کی موجودگی میںہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کیلئے عہد بھاری مقدار میں اسلحہ بھی حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، آئی جی ایف سبی بلوچستان ندیم احمد انجم کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث بلوچستان کا سابق امن بحال ہورہا ہے بلوچستان خوشحالی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور بلوچستان کے کونے کونے سے ناراض بلوچ بھائی قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار اد ا کرتے نظر آرہے ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز چیف آف بگٹی حاجی خان محمد بگٹی کے سامنے بگٹی ہاؤس سوئی میں کالعدم بلوچ تنظیم بی آر اے سے تعلق رکھنے والے کمانڈر یوسف بگٹی ،امیر بخش بگٹی نے اپنی5 فراری کمانڈرسمیت ساتھیوں کے ہمراہ حساس اداروں کے سامنے چیف آف بگٹی حاجی محمد خان بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیااس موقع پر انہوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی جمع کرایا اس موقع پر چیف آف بگٹی حاجی خان محمد بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باشعور افراد بیرونی پروپیگنڈامیںآکر اپنے بچوں کا مستقبل برباد نہ کریں یہ وطن آزاد ہے اور آپ ایک آزاد ملک کے باشندے ہوں آئیں اپنی ناراضگی کو ختم کریں اور پاکستان کے قابل فخر بیٹے بناکر ملک وقوم کی رہنمائی کریں ہتھیار پھنک کر قلم اٹھائیں پہاڑوںاور غاروں میں اپنی صلاحیتوں کو برباد نہ کریں دہشت گردی سے باز آکر پرامن شہری بنا کربلوچستان میں امن خوشحالی ترقی بھائی چارے کے ساتھ بلوچستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بنا ہے اس کی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے بگٹی قبائل ہر قربانی دیں گے سرزمین وطن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے وطن کو اگر ہمارے خون کی بھی ضرورت پڑی تو اپنے جسم کا آخری قطر بھی بہا دیں گے مقررین نے کہا کہ آج کا دن عہد کرنے کا دن ہے ہتھیار ڈال کر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی کیلئے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو ویلکم پیش کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ جس طرح آپ نے اپنے ملک وقوم کیلئے قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو خوشحال بنانے میں رول پلے کریںہتھیار ڈالنے والے کمانڈر یوسف بگٹی نے کہا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے اور ہمیںملک دشمن عناصر نے ورغلایا تھا اب ہم ملک کی وفاداریکا حلف اٹھاتے ہیں ائندہ پرامن محب وطن شہر بن کر زندگی گزاریں گے واضح رہے کہ فراری کمانڈر ڈیرہ بگٹی سوئی پیر کوہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز پر حملوں اور گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی کاروائیوں میں ملوث تھے ۔