ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتا ہوں ، پولیس نے وکلاء کے احتجاج سے بڑے اچھے طریقے سے نمٹا ، شیر زمان اکیلے نہیں انکے پیچھے وکلاء تنظیمیں ہیں ،

کسی سیاسی جماعت کے وکلاء احتجاج میں شامل نہیں تھے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 23:28

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتا ہوں ، پولیس نے وکلاء کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتا ہوں ، پولیس نے آج کے احتجاج کو بڑے اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ، شیر زمان اکیلے نہیں انکے پیچھے وکلاء تنظیمیں ہیں ، کسی سیاسی جماعت کے وکلاء احتجاج میں شامل نہیں تھے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے تین چار ماہ قبل میاں نوازشریف صاحب نے ہی کہا تھا کہ بلدیاتی اداروں کے موجودہ ایکٹ کو بہتر کیا جائے ، ان کو فنڈز دیے جائیں اور بلدیاتی نمائندوں کو لوکل سطح پر کام کرنے کی پاورز دی جائیں ، اس معاملے پر تندہی سے کام جاری ہے اور بہت جلد اداروں کو فعال کردیا جائے گا ۔ کسی بھی رپورٹ کو شائع کرنا حکومت کے اختیار میں ہے مگر حکومت اختیار کو سب کی مرضی کے بناء استعمال نہیں کرتی ، زیادہ تر رپورٹس کو شائع نہ کرنے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مرضی شامل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتا ہوں ، پولیس نے آج کے احتجاج کو بڑے اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ، شیر زمان اکیلے نہیں انکے پیچھے وکلاء تنظیمیں ہیں ، کسی سیاسی جماعت کے وکلاء احتجاج میں شامل نہیں تھے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔