ْجسٹس وقار احمد سیٹھ نے بحیثیت قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا

پیر 21 اگست 2017 23:26

ُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پیر کے روز بحیثیت قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کاحلف اٹھایا۔جسٹس قیصر رشید خان نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس وقار احمدسیٹھ 3ستمبر2017تک بحیثیت قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ میں خدمات سر انجام دیں گے کیونکہ عزت مآب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی گرمیوں کی تعطیلات گزارنے کے لئے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے معزز ججوں اور اعلیٰ عملے نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :