وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین’’ انٹر نیشنل ملٹری ٹیکنکل فورم آرمی 2017ء ‘‘میں شرکت کیلئے روس روانہ

انٹر نیشنل ملٹری ٹیکنکل فورم 22سی28اگست تک ماسکو میں منعقد ہوگا

پیر 21 اگست 2017 23:25

وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین’’ انٹر نیشنل ملٹری ٹیکنکل فورم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین’’ انٹر نیشنل ملٹری ٹیکنکل فورم آرمی 2017ء ‘‘میں شرکت کیلئے روس روانہ ہوگئے۔ انہیں اس فورم میں شرکت کی دعوت روسی وزیر دفاع سرگئی کے شولگو نے دی ہے۔ یہ انٹر نیشنل ملٹری ٹیکنکل فورم 22اگست سے لیکر 28اگست تک ماسکو میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار 4رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ اس نمائش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری ، ڈیفنس ایکسپورٹ پرموشن آرگنائزیشن اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کی تیار کردفاعی اشیاء کی نمائش ہوررہی ہے۔ رانا تنویر حسین اس نمائش کے موقع پر روسی وزیر دفاع، دفاعی ماہرین اور مختلف ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :