کانفرنس میں عظیم فن کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب بارے اہل علم وفن کے افکار سے استفادہ کیاجائے ، بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد سے اسلامی تاریخ،

فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکات سامنے آئیں گے ،اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں اہل علم وفن کے افکار سے استفادہ کیاجائے تاکہ اس عظیم فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب ہوسکے، بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد سے اسلامی تاریخ، فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکات سامنے آئیں گے ،اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا،آزادی کے 70سالہ جشن کے موقع پر بین الاقوامی خطاطی نمائش اور کانفرنس جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں چالیس ممالک کے عالمی شہرت یافتہ خطاطوں کے فن پاروں کی نمائش ہوگی۔

پیر کو وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن میں نمائش کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میںوفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکریٹریز سید جنید اخلاق، کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے علاوہ نیشنل بٴْک فائونڈیشن (این۔بی۔ایف) کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید،نامور خطاط رشید بٹ اوروزارت کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی کی70سالہ جشن کے موقع پرمنعقدہ بین الاقوامی خطاطی نمائش اور کانفرنس میںترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک سے عالمی شہرت یافتہ خطاطوں اور اہل علم کی شرکت خطاطی کے عظیم اسلامی فن کے احیاء کا ایک موثرذریعہ بنے گی۔ اس عظیم اسلامی ورثہ کا تحفظ اور فروغ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔آئی۔

سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے اشتراک سے اپنی نوعیت کی یہ اولین خطاطی نمائش 25 سے 28 اگست تک اسلام آباد میں ’’القلم‘‘ کے عنوان سے نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی ۔این۔سی۔ای) میںمنعقد ہورہی ہے جس میں سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کابھی انعقاد کیاجارہا ہے۔ پاکستان کے علاوہ10اسلامی ممالک کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز خطاط نمائش میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔

مجموعی طورپر تقریبا چالیس ممالک کے عالمی شہرت رکھنے والے خطاطوں کے فن پارے نمائش میں رکھے جائیں گے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد سے اسلامی تاریخ، فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکات سامنے آئیں گے اور اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

مشیروزیراعظم نے ہدایت کی کہ کانفرنس میں اہل علم وفن کے افکار سے استفادہ کیاجائے تاکہ اس عظیم فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب ہوسکے۔انہوں نے پاکستان آنے والے مہمانوں کی پزیرائی کے سلسلے میں بہترین انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مشیر وزیراعظم کو اس موقع پر نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :