آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات، علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

عیسیٰ عبداللہ کاخطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکااعتراف، دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار نوعیت کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کا عہد

پیر 21 اگست 2017 23:25

آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی الوداعی ملاقات، علاقائی سکیورٹی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو اے ای کے سفیر عیسیٰ عبداللہ الباشا النعیمی نے آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران متحدہ عرب امارات کے سفیر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردارکااعتراف کرتے ہوئے اسے قابل قدر قرار دیا اور اس بات کا عہدکیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار نوعیت کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :