شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے پر ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ متحرک ، حلقہ این اے 50 میں طویل عرصہ سے تعطل کا شکار فنڈز جاری ،
ترقیاتی منصوبوں پر کام میں تیزی آگئی وزیراعظم اہم منصوبوں کا افتتاح آئندہ کچھ ماہ میں کرنا چاہتے ہیں، لوئر ٹوپہ اور کوہالہ کی سڑکیں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سنٹرکیلئے انتظامیہ کو کام کی رفتار تیز کرنے کو کہا گیا ہے، راولپنڈی انتظامیہ
پیر 21 اگست 2017 23:25
(جاری ہے)
انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اہم منصوبوں کا افتتاح آئندہ کچھ ماہ میں کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر لوئر ٹوپہ اور کوہالا کی سڑکیں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور لینڈ ریکارڈ سینٹر جس کے لیے انتظامیہ کو کام کی رفتار تیز کرنے کو کہا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مری میں پانی کے مسئلے کا حل وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، حکام نے بتایا کہ منصوبوں کے افتتاح سے متعلق تیاریاں پہلے مکمل کی جاچکی ہیں۔ سینئر افسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈز استعمال نہ ہونے کی وجہ گذشتہ سال 30 جون سے مری میں ترقیاتی اسکیموں پر فنڈز روک دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے یہ منصوبے تعطل کا شکار تھے اور اب پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کیے جانے کے بعد ان پر کام کا آغاز کردیا گیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں صوبائی محکموں کے حکام کا کہنا تھا کہ تعلیم اور سڑکوں کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کی توجہ کا مرکز قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 52 تھا جو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا حلقہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
-
لاہور ہائیکورٹ نے جلسوں کی اجازت کیلئے تحریک انصاف کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.