نواز شریف ،آصف زرداری ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ان کی لڑائی محض ایک دکھاوا لگتا ہے ‘غلام مصطفی کھر

پیر 21 اگست 2017 23:22

نواز شریف ،آصف زرداری ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ان کی لڑائی محض ایک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ملک غلام مصطفی کھر نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کو اللہ نے جو کامیابی دی وہ تاریخ میں بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ، 70 ء میں ہونے والے الیکشن میں 20 سیٹوں پر دھاندلی ہوئی تھی ، 2013کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار ملک غلام مصطفیٰ کھر نے فرخ حبیب اور عائشہ چوہدری کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لیڈرز ملکوں میں آگ لگا سکتے ہیں مگر ایک وقت آتا ہے کہ پھر وہ آگ بجھا نہیں سکتے ، نوازشریف نے متعدد بار اپنے بیانا ت میں کہا تھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اگر ان کے خلاف آیا تو آرام سے گھر چلے جائیںگے مگر میاں صاحب نے ایسا نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ فوج ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کروائے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ،آصف زرداری کی نواز شریف سے لڑائی محض ایک دکھاوا لگتا ہے ۔