وزیراعظم ا ن کا اپنا ہے،بھائی پنجاب میں وزیراعلی ہے توجمہوریت کوخطرہ کیسے ہے ‘ آصف زرداری

سابق صدر سے رحمان ملک کی تفصیلی ملاقات ،موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ،آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی

پیر 21 اگست 2017 23:32

وزیراعظم ا ن کا اپنا ہے،بھائی پنجاب میں وزیراعلی ہے توجمہوریت کوخطرہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بلاول ہائوس لاہور میں تفصیلی ملاقات کی جس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم ان کا اپنا ہے،بھائی پنجاب میں وزیراعلی ہے توجمہوریت کوخطرہ کیسے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوازشریف پورے پنجاب میں بزنس کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور(ن )لیگ کے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پردس ہزار پولیس اہل کارموجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے آج تک کشمیرپربات نہیں کی۔اس موقع پر رہنمائوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھے گی ۔مستقبل پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو کا ہے۔