آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبد اللہ الباشا النعیمی کی ا لوداعی ملاقات

خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششیں لائق تحسین ہیں ،ْدونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام کرتا رہونگا ،ْ سبکدوش سفیر

پیر 21 اگست 2017 23:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبد اللہ الباشا النعیمی نے پیر کو الوداعی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

یو اے ای کے سفیر کی تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر ہونے والی ملاقات کے دور ان باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطے کی سکیورٹی کے معاملات زیر غور لائے گئے ۔یو اے ای کے سفیر نے خطے میں امن اوراستحکام کیلئے پاک فوج کے کر دار کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی کوششوں کوسراہا ۔انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔