298 بھارتی شہریوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 21:15

298 بھارتی شہریوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کر لی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) 298 بھارتی شہریوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کو پاکستان کی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران سینکڑوں ہندوستانیوں نے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کی درخواست کی۔ درخواستوں  کا جائزہ لینے کے بعد وزارت داخلہ نے 5 برس کے دوران 298 بھارتی شہریوں کو پاکستانی شہریت سے نوازا۔ 2012 میں48، 2013 میں 75، 2014 میں 76، 2015 میں 15، 2016 میں 69 جبکہ رواں سال اب تک 15 بھارتی شہریوں کو پاکستان کی شہریت دی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :