طب کے میدان میں پیرا میڈیکل و نرسنگ اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سید نا صر حسین شاہ
سوشل سیکوریٹی کے ملا زمین ،افسران ،پیرامیڈیکل اسٹاف ،ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف محنت کشوں کے میعاری علا ج و معالجہ ،طبی سہو لیا ت اور ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں، صوبا ئی وزیر محنت کا خطاب
پیر 21 اگست 2017 23:20
(جاری ہے)
صوبا ئی وزیر نے اس مو قعہ پر کہا کہ سوشل سیکوریٹی کے ملا زمین ،افسران ،پیرامیڈیکل اسٹاف ،ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف محنت کشوں کے میعاری علا ج و معالجہ ،طبی سہو لیا ت اور ادویا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں ،انہو ں نے یہ بھی کہا کہ سوشل سیکورٹی کے سندھ کے بڑ ے اسپتالوں سمیت دیگر طبی مراکز میں محنت کشو ں کے علا ج و معالجہ کیلئے ادویا ت پا کستان کی معروف اور نیک نا م کمپنیز سے خریدی جا ئیں جبکہ معیارپر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہ کی جائے ،اسکے علاوہ ادویا ت کی خریداری کے سلسلے میںتمام تر قانو نی تقاضو ں کو پو را کیا جائے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کی تقریب میں جتنے مطالبا ت پیش کیئے گئے او رمشکلات و تکا لیف بیا ن کی گئیں ان تمام کابغور ہمدردانہ جا ئزہ لیا جا ئیگا،اور انکے حل کیلئے ہر ممکنا ً اقدامات کیئے جا ئینگے ،انہو ں نے کہا کہ چیئرمین بلا ول بھٹو کی واضع ہدایا ت ہے کہ ایسے تمام اداروںکا جنکا تعلق براہ راست محنت کشوں سے ہے ان کا خاص خیال رکھا جائے اور تمام تر مسائل حل کیئے جا ئیں ،نا صر حسین شاہ نے کہا کہ عبداللہ بلوچ کی سیسی کیلئے بڑی خدمات ہیں جنھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کو عملی جا معہ پہنا یا ۔
انہوں نے کہا کہ سعید غنی اگرچہ کچھ عرصے وزیر محنت رہے تا ہم انہو ں نے تھو ڑے عرصے میں بہترین کا م کیئے جنکے لیئے ہیں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہو ں ،میری کوشش ہو گی کہ میں سعید غنی کے بنائے ہو ئے ٹریک پر چلو ں حکومت کی نیک نا می اور محنت کشوں کی فلا ح بہبو د کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا کیو نکہ محنت کشوں کے بچے ہمارے بچے ہیں اور انکی بہتری کیلئے اقدامات ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے ،انہو ں نے کہا کہ سیسی ملا زمین کے سن کو ٹا ،اپ گریڈیشن ،سنیا رٹی لسٹ ،ہا ئو سنگ اسکیم ،پینشن ،پروموشن ،فائیلنگ سسٹم سمیت دیگر تمام مطالبات کا گورننگ با ڈی میں ہمدردی سے جا ئزہ لیا جا ئیگا،اور عمل درآمد کیلئے ہر ممکنہ قانونی اقدامات کیئے جا ئینگے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کیئے جا ئینگے ،محنت کشوں کی رجسٹریشن کیلئے شفاف نظام قائم کیا جائیگا،اس مو قعہ پر صوبائی وزیر نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ ایمپلا ئز سوشل سیکوریٹی انسی ٹیوشن کے نو منتخب عہدیداران و ممبران سے حلف لیا اور حلف اٹھا نے والوں کو مبارکبا د پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بیمارمحنت کشو ں کی خدمات مزید بہتر انداز میں کرینگے اور محنت کشوں کی خدمت ڈیوٹی سمجھ کر کرنے کے ساتھ ساتھ عبا دت سمجھ کر بھی کرینگے ،تقریب کے مو قعہ پر میزبا نوں کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں ۔#مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.