مجھے کیوں نکالا ! پی ٹی آئی کا دوسرے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ

کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں میںجوابات پر مبنی پمفلٹ تقسیم کئے گئے،حیدرآباد میں مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال ، حیدرآباد اسٹیشن پر بھی مسافروں میں پمفلٹ تقسیم مجھے کیوں نکالا ، کے سوال کا جواب نواز شریف کو دینے کیلئے پورے ملک میں مہم چلائیں گے ، حلیم عادل شیخ

پیر 21 اگست 2017 23:18

مجھے کیوں نکالا ! پی ٹی آئی کا دوسرے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) )پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نااہل وزیراعظم نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کے جواب میں شروع کردہ ایسے نکالا تمہیں مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ کیا مارچ کی قیادت پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کی اس موقع پر حلیم عادل شیخ ، ڈاکٹر مسرور سیال ، جانشیر جونیجو اور دیگر نے مسافروں میں پمفلٹ تقسیم کیے کراچی کینٹ اسٹیشن سے شرورع ہونے والا مارچ حیدرآباد پہنچا تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد میں بھی مسافروں میں پمفلٹ تقسیم کیے کارکنان نے مجھے کیوں نکالا کے جواب میں بنے اسٹیکر اور پمفلٹ ٹرین پر چپکا دیے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف نے پوچھا کے انہیں کیوں نکالا گیا تو ان کو اب عوام جواب دے گی مجھے کیوں نکالا اب قومی مہم بن چکی ہے اور پورے پاکستان سے نااہل وزیراعظم کو لوگ جواب دے رہے ہیں مگر شاید انہیں سمجھ نہیں آرہی آج ہم نے یہاں پاکستان ایکسپریس کے مسافروں میں پمفلٹ اس لیے بانٹے ہیں کہ یہ پاکستان ایکسپریس پورے پاکستان میں جاتی ہے اور یہ جی ٹی روڈ کے قریب سے بھی گذرے گی تو یہ پمفلٹ ان تک پہنچ جائیں گے نواز شریف نے ڈھونگ رچایا ہوا ہے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے نواز شریف خد کو اور اپنے کاروبار کو بچانے کے لیے اداروں کے خلاف اتر آئے ہیں اس ٹرین کے ذریعے عوام نواز شریف کو بتائے گی کے انہیں کیوں نکالا گیا ، نواز شریف اور کا پورا ٹبر چور نکلا اس لیے انہیں نکالا گیا اور وزیر ریلوے سے بھی گذارش ہے کہ وہ ان پوسٹرز کو پڑھیں اور بتائیں نواز شریف کو کہ سندھ کے لوگوں نے آپ کے لیے جواب بھیج ہے آپ کو کیوں نکالا ہم یہ مہم پورے پاکستان میں چلائیں گے

متعلقہ عنوان :