سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقا ت میں بھی سیاسی جماعتوں کا کردارکم کرنے کی اطلاعات کی بازگشت سنائی دی

سینئروزیرنثارکھوڑو نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کوان کا سیاسی کرداراورسیاسی اثرورسوخ کم کرنے والی خفیہ طاقت کی فوری نشاندہی کا مشورہ دے ڈالا

پیر 21 اگست 2017 23:15

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقا ت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقا ت میں بھی سیاسی جماعتوں کا کردارکم کرنے کی اطلاعات کی بازگشت سنائی دی ۔ پیپلزپارٹی کے سینئروزیرنثارکھوڑو نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کوان کا سیاسی کرداراورسیاسی اثرورسوخ کم کرنے والی خفیہ طاقت کی فوری نشاندہی کا مشورہ دے ڈالا ، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے منظرعام پر لانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وقت کا انتظارہے حقائق ضرورعوام کے سامنے لائیں گے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سینئروزیرنثارکھوڑو کے چیمبر میں پی پی اورایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات کافی خوشگواررہی اوردونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے دبے لفظوں ایک دوسرے سے شکوے شکایتوں کے علاوہ موجودہ سیاسی صورتحال میں سیاسی تعاون کے فروغ کووقت کی ضرورت بھی قراردیا۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کی ملاقات میں جہاں سیاسی باتیں ہوئیں وہیں طنزومزاح کا بھی تبادلہ ہوا ۔

وفد کی تاخیرسے آمد پرنثارکھوڑو نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے وقت پر نہ آنے کا شکوہ کیا ۔ جواب میں ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تاخیرسے اس لیے کی کہ لنچ ٹائم ہوجائے تو پھرآپ کے پاس پہنچیں ۔ نثارکھوڑو نے قہقہہ بلند کرتے ہوئے جواب دیا ڈاکٹرخالد آپکی صحت کودیکھ کریقینامجھے کھانے کا انتظام کرنا چاہیئے تھا ۔دونوں جماعتوں کے رہنما اس بات پرمتفق تھے کہ سیاستدانوں کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر انہیں بعض اداروں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا ہے ایسی تمام کوششوں کا اجتماعی مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔