حق رائے دہی کے متعلق لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

پیر 21 اگست 2017 23:15

حق رائے دہی کے متعلق لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں، ڈسٹرکٹ ..
خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال محمد یونس شمس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی خانیوال کی فعال کارکردگی برائے ووٹ اندراج ،درستگی اور منتھلی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ضلعی دفاتر کے ذریعے محتلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ مبذول کرائی ہے کہ وہ تمام لوگ جو سماجی رفاعی کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اوراپنے اردگرد کے ماحول میں ووٹ یعنی حق رائے دہی کے متعلق لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ضلع خانیوال کے وہ تمام افراد جن کی عمر 18سال اور اس سے زیادہ ہوچکی ہے لیکن ابھی تک بحیثیت ووٹران کا نام کسی بھی انتخابی علاقہ کی انتخابی مہر ست میں درج نہ ہوا ہے ،اپنے نام کا اندراج بحیثیت ووٹر کروانے کے لئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خانیوال سے رابطہ کریں، انہو ںنے نشاندہی کی کہ ضلع خانیوال میں کچھ ایسے انتخابات علاقہ جات ہیں جہاں مرد حضرات کی نسبت خواتین کے اندارج شدہ ووٹوں کی شرح40فیصد سے کم ہے لہذا نادرا کے ضلعی دفاتر ایسے علاقوں میں موبائل وین کی سہولت فراہم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے اندراج کے لئے عوام کو شناختی کارڈ بھی جاری کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :