ڈینگی کے حوالے سے ملتان میں ایمرجنسی نافذ کر کے لاروے کی تلفی کے اقدامات شروع

پیر 21 اگست 2017 23:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتان ڈو یژ ن نادر چٹھہ نے کہاہے کہ خیبر پختو نخوا ہ میں ڈ ینگی مر ض پھیلنے کے بعد حکو مت پنجا ب کی ہد ایت پر ملتا ن میں ڈ ینگی کے حوا لے سے ایمر جنسی نا فذ کر کے لا ر وے کی تلفی کے اقد اما ت شروع کر دئیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں شہر ی علا قوں ، ریلو ے سٹیشن ، بس سٹینڈ اور سر کا ری و نجی عما ر تو ں سمیت تما م حسا س مقاما ت پر انسد اد ڈ ینگی مہم لا نچ کر دی گئی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ صفا ئی کے اقداما ت نہ اپنا نے وا لے مالکا ن کے خلا ف ڈینگی ایکٹ کے تحت مقد ما ت در ج کر ائے جا ئیں گے اور لا ر وا ملنے کے مقا م کو بھی سیل کر دیا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کاا ظہا ر انہو ں نے گز شتہ ر وز ضلعی افسرو ں کے ایک اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ڈینگی لا ر وے کی تلفی کیلئے محکمہ صحت سمیت تما م ادا رو ں کی کا رکر دگی کا جا ئز ہ بھی لیا گیا ۔

ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے ضلعی افسر و ں کو ڈینگی سٹاف کی سخت ما نیٹر نگ کر نے کے احکا ما ت دیتے ہو ئے کہا کہ شہریو ں کی جانوں کا تحفظ ضلعی انتظا میہ کی اولین تر جیح ہے ۔اس مقصد کیلئے ملتا ن کو ڈ ینگی فر ی بنا نے کیلئے جنگی بنیا دو ں پر کا م کیا جا ئے ،در یں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن ،ڈسٹر کٹ ما نیٹر نگ آ فیسر آ منہ طاہر زیدی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگو لیشن اقبال خا ن نے شہر کے مختلف علاقو ں کا دو رہ کیا اور اپنی نگر انی میں ڈ ینگی لا ر وے کی تلفی کے اقد اما ت کا جا ئز ہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :