پاکستان لائنز یوتھ کونسل محکمہ صحت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ٹی بی کنٹرول کے موضوع پرتربیتی ورکشاپ کاانعقاد

پیر 21 اگست 2017 22:46

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان لائنز یوتھ کونسل محکمہ صحت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کی صدارت سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کی جبکہ مہمانان خاص اصغر جلبانی ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ، ڈاکٹر محمد وسیم رمزی ڈی ٹی سی ملتان اور ڈاکٹر قیصر جاوید چیئرمین پاکستان لائنز یوتھ کونسل تھے جبکہ پنجاب اور سندھ سے شرکاء نے حصہ لیا ، شیخ طارق رشید نے کہا کہ ٹی بی ایک خطرناک بیماری جس نے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی حسن کوبگاڑ کر رکھ دیا ہے ،ٹی بی کی خطرناک بیماری کی وجہ سے خاندان غربت کا شکار ہوجاتے ہیں اور مرض کی صحیح تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے بھی شدید پیچیدگیاں پھیل رہی ہیں لیکن حکومت پنجاب مختلف اضلاع میں تشیخصی سنٹرز بنا کر غریب عوام کو طبی سہولیات بہم پہنچارہی ہے، ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہا کہ ٹی بی کا مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک لاکھ افراد پر تقریباً300افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں، حکومت نے ضلعی سطح پر ٹی بی کے افراد /مریضوں کی رجسٹریشن ان کی تشخیص اور ان کو مفت ادویات کی فراہمی کا بندوبست کیا ہے لیکن ٹی بی کے مریضوں کا ادویات کا کورس مکمل نہ کرنا اور ڈاکٹرز کی تبدیلی مزاحمتی ٹی بی کا باعث بن رہی ہے جو کہ مریض اور اسکے خاندان کیلئے ایک تکلیف دہ عمل ہے ، ورکشاپ میں ڈاکٹر محمد آصف ، انتصار علی شاہ ، محمود خان ، شبانہ ، صائمہ ، ثمینہ ، ڈاکٹر مبشر ، احمد چشتی ، رائو قاسم ، ڈاکٹر ذوالفقار ، شمس العارفین ، فیاض احمد ، ڈاکٹر کرن ودیگر شریک تھے ۔