فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے زیرِاہتمام کپاس کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر سیمینار

پیر 21 اگست 2017 22:46

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے زیرِاہتمام کپاس کی منافع بخش کاشت کے موضوع پر سیمینار منعقدہوا،سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ، محکمہ زراعت ( توسیع )محمد شفیع تھے ،اس موقع پرمنیجر ایف ایف سی عبدالجلیل اورریجنل منیجرقدیر احمد بھی موجود تھے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) وہاڑی محمد شفیع نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کیڑے کے فصل پر حملے اور اس کے نقصان کی معاشی حد کا اندازہ لگانے کا واحد ذریعہ پیسٹ سکائو ٹنگ ہے، کاشتکار اپنے کھیت میں باقاعدگی سے جائے اور محکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی تربیت کے مطابق فصل کا جائزہ لیں، انہوں نے کہا کہ یوریا اور ڈی اے پی نائٹروجن اور فاسفورس کا سستا ذریعہ ہیں،انہوں نے اس افواہ میں قطعی کوئی صداقت نہیں کہ یوریا کھادکپاس میں وائرس کا سبب ہے، انہوں نے سفارش کی کہ وائرس سے متائژہ فصل کو 15 سی20دن کے وقفے سے یوریا کھادڈالیں اور پانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ فصل دوبارہ سے بڑھوتری کی طرف گامزن ہو سکے ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے منیجر عبدالجلیل نے کاشتکاروں کو ایف ایف سی کے زرعی شعبے کے تحت دی جانے والے سہولیات کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کے فروغ کے لیے نہ صرف معیاری کھادیں کاشتکاروں تک پہنچا رہی ہے بلکہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی توسیع کے ہر طریقہ سے آگاہ کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :