ضلع بھر میں قر با نی کے جا نو روں کے علاج معا لجہ کے لئے 9سیلز پو ائنٹ پر وٹرنری کیمپ قا ئم

پیر 21 اگست 2017 22:46

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ لا ئیو سٹاک کی طر ف سے ضلع بھر میں قر با نی کے جا نو روں کے علاج معا لجہ اور حا ملہ جا نوروں کے ٹیسٹ کے لئے 9سیلز پو ائنٹ پر وٹرنری کیمپ قا ئم کر دیئے ہیں، ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر 4چیک پو سٹیں بھی قا ئم کر دی گئی ہیں تا کہ کا نگو وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بننے والے چیچڑوں کا خاتمہ کیا جا سکے، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لا ئیوسٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی نے مزیدبتا یا کہ کا نگو وائرس کے حوالہ سے داخلی اور خارجی راستوں پر قا ئم چیک پو سٹوں پر جا نو روں اور ان کی با ر برداری میں استعمال ہو نے والی گا ڑیوں کو سپرے کر نے کے لئے خصو صی سامان فراہم کیا گیا ہے جبکہ قر با نی کے جا نو روں کے 9سیلز پو ائنٹ پر فری کیمپ لگا ئے گئے ہیں جہا ں بیما ر جا نوروں کے علاج معا لجہ کے علاوہ قر با نی کے لئے لا ئے جا نے والے مادہ جا نوروں کے حاملہ ٹیسٹ کی مفت سہو لت فراہم کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بکر منڈی گراؤنڈ وہاڑی ، ما چھیو ال ، لڈن ، ٹبہ سلطان پور، چو نگی نمبر 5بالمقا بل کا مر س کا لج بورے والا ، گگو منڈی ، شیخ فاضل، جملیرااور چک نمبر 112 ای بی کے سیلز پو ائنٹ پر وٹرنر ی کیمپ قا ئم کئے ہیں جہا ں ڈاکٹرز اور عملہ کی ڈیو ٹی لگا دی گئی ہے، عملہ دو شفٹوں میں کام کر ے گا، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی کے مطابق ضلع کے داخلی اور خا رجی راستوں پر کا نگو وائر س کے کنٹرول کے سلسلہ میں چیچڑوں کی تلفی کے لئے میراں پور ، میتلا چوک ، ہیڈ اسلام اور ڈلن بنگلہ کے قریب چیک پوسٹیں قا ئم کئی گئی ہیں جہاںتین شفٹوں میں ڈاکٹر ز اور عملہ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :