اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفا تر کے لئے نئے فر نیچر کی فراہمی اچھا اقدا م ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 21 اگست 2017 22:46

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت کی طر ف سے ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفا تر کی تز ئین و آرائش اور نئے فر نیچر کی فراہمی ایک اچھا اقدا م ہے ،دفتری ما حول کو بہتر بنا کر افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے ،یہ بات انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کے دفتر کی تر ئین و آرائش اور نئے فر نیچر کی فراہمی کے منصو بہ کی تختی کی نقا ب کشا ئی اور فیتہ کاٹ کردفتر کا افتتا ح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر اے ڈی سی جی مہر امیر بخش ، اسسٹنٹ کمشنر بو رے والا راؤتسلیم احمد ، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طا ہر ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ مظفر خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکا رڈ عاصم رفیق ، صد ر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی راؤ شیزاز رضا، صدر مرکز ی انجمن تا جران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکر ٹری راؤ خلیل احمد، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب، اراضی سنٹر انچارج آئی ٹی رانا ذوالقرنین ، تحصیلد ارملک جا وید ، نا ئب تحصیلد ار شا ہد نو اب ، صد ر اپیکا ڈی سی آفس ملک ریاض،ڈسٹرکٹ ناظر ملک ارشد اعوان ، ربنواز اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ملا زمین مو جو دتھے۔