پاکستان کے 3ایئرپورٹس پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل سکینرز نصب کردیئےگئے

پیر 21 اگست 2017 20:52

پاکستان  کے 3ایئرپورٹس پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل سکینرز نصب کردیئےگئے
کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل سکینرز نصب کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سےبھی ہمکنار کیا جارہاہے تاہم اسی سلسلے میں بیرون ملک جانیوالے افراد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل مشینز نصب کردی گئیں ہیں جس کی مدد سے انسانی جسم کی اسکینیک باآسانی کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈایکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکورٹی فورس بریگیڈیئر عمران الحق کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام اباد میں جرمن ساختہ ان مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جس کی مدد سے انسانی جسم میں موجود کوئی بھی غیرممنوعہ چیز باآسانی پکڑی جاسکتی ہے۔ مزید یہ کہ ان سکینرز کے بعد اب دپشتگردی اور منشیات فروشی کے خاتمے میں کافی حد تک مدد ملےگی۔ ایسی مشینز کی تنصیب کے بعد اب پاکستان کے ایئرپورٹس کا شمار اب دنیابھر کے جدید ایئرپورٹس میں ہونے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :