تیز رفتار بس نے تین سالہ بچی کو کچل دیا، مو قع پر جاں بحق

پیر 21 اگست 2017 23:13

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سرگودھا روڈپر شیل پٹرول پمپ کے نزدیک تیز رفتار بس نے تین سالہ بچی کو کچل دیا، چنیوٹ کے علاقہ قمر ٹائون کی رہائشی تین سالہ شمیم بی بی دختر شاہد اپنی والدہ کے ہمراہ بازار سے واپس گھر جا رہی تھی کہ شیل پمپ کے قریب فیصل آباد سے سیلانوالی جانے والی تیز رفتار بس نے اس کو ٹکر مار دی جس کی نتیجے میں تین سالہ شمیم بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی ،تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بس کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور جاوید اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :