پولیس کاجنرل ہولڈ اپ،اشتہاریوں سمیت 5گرفتار

پیر 21 اگست 2017 23:13

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) چنیوٹ پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا،جنرل ہولڈ اپ کے دوران دو سو سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ اوردو سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور فزیکل چیکنگ کی گئی، ناجائز اسلحہ رائفل 7mm برآمد ہونے پر ملزم اشرف کو گرفتارکرلیاگیا،جنرل ہولڈ اپ کے دوران 4 مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتارکرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :