والدین سے جھگڑکر پندرہ سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

پیر 21 اگست 2017 23:13

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)والدین سے جھگڑے کی بنا ء پر پندرہ سالہ لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق غفور آباد کے علاقہ میںسدریٰ نامی لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر گھر میںپنکھے کے ساتھ پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔