پسند کی شادی نہ ہونے پر بیس سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی

پیر 21 اگست 2017 23:13

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پسند کی شادی نہ ہونے پر بیس سالہ نوجوان نے خود کشی کر لی، تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 14 کا رہائشی محمد الفت اپنی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا کہ رشتے سے انکار پر دلبرداشتہ ہو کر محمد الفت نے پسٹل کا فائرکر کے خود کو گولی مار لی، لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دی گئی، پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :