پو لیس نے گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران38مجرم گرفتار کرلئے ،ترجمان

پیر 21 اگست 2017 23:13

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن38مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 38مجرم اور اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانیوالوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب 26 اشتہاری مجرمان جن میں اے کییٹگری کی09مجرمان اشتہاری اور بی کییٹگری کی17مجرمان اشتہاری اور12 ٹارگٹ افینڈرز شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں03 عدد پسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں چرس1.575کلو گرام اور شراب250 لیٹر برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔