فیصل آباد، گرانفروشی پر11 افراد کو مجموعی طور پر 27ہزارروپے جرمانہ

پیر 21 اگست 2017 23:13

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 11گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 27ہزارروپے کے جرمانے کئے،تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گلفشاں کالونی،شاداب پلی،ٹوٹیاں نوالہ،اے بی سی روڈ اور دیگر علاقوں میں پھل وسبزی فروشوں،چکن وبیف شاپس اور نان سینٹرزپرقیمتوں کو چیک کیااوراوورچارجنگ پر دکانداروں کو مختلف مالیت کے جرمانے کئے۔

متعلقہ عنوان :