جہلم، آئیسکو کے سٹاف کی نا اہلی جی ٹی ایس چوک کے تاجر 24گھنٹے بجلی سے محروم

پیر 21 اگست 2017 23:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) کینٹ فیڈر آئیسکو کے سٹاف کی نا اہلی ۔جی ٹی ایس چوک کے تاجر 24گھنٹے بجلی کی مین تار ٹوٹنے سے بجلی سے محروم رہے۔کینٹ فیڈر آئیسکو کے سٹاف کی نا اہلی ۔جی ٹی ایس چوک کے تاجر 24گھنٹے بجلی کی مین تار ٹوٹنے سے بجلی سے محروم رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر فروٹ ایسو سی ایشن چوہدری محمد اقبال نے بتایا کہ گزشتہ روز 2:30 بجے دن ہماری تمام دوکانوں کی بجلی کی مین تار ٹرٹنے یا خراب ہونے کی وجہ سے بجلی چلی گئی جس پر ایس ڈی او کینٹ کے دفتر میں شکایت درج کروائی لیکن رات گئے تک کوئی آئیسکو کا ملازم ٹھیک کرنے نہ آیا۔

جبکہ شکایت کلرک نے لائن سپرٹینڈنٹ شہزاد کا موبائل نمبر دیا جس کو درخواست کی گئی کہ ہمارے کاروبار میں بڑی رکاوٹ آ رہی ہے آپ ہماری بجلی ٹھیک کر دیں لیکن اس کا نا روا رویہ اور اس نے کہا کہ میں چیئرمین واپڈا کا بھانجا ہوں جب وقت ملا تو آپ کی بجلی ٹھیک ہو جائے گی جس پر تمام تاجروں نے دوکانیں بند کر دیں اور گھر چلے گے۔جبکہ آج صبح 30گھنٹے کے بعد بجلی ٹھیک ہو چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :