جہلم،نا معلوم افراد نے محلے کے کنوؤں میں کالا تیل پھینک کر لوگوں کو پانی پینے سے محروم کر دیا

پیر 21 اگست 2017 23:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) نا معلوم افراد نے محلے کے کنوؤں میں کالا تیل پھینک کر لوگوں کو پانی پینے سے محروم کر دیا ۔ نا معلوم افراد نے محلے کے کنوؤں میں کالا تیل پھینک کر لوگوں کو پانی پینے سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں نامعلوم افراد نے محلے کے دو کنوؤں جن سے محلہ کے تمام افراد پانی لے کر استعمال کرتے تھے۔

کالا تیل پھینک کر لوگوں کو صاف پانی پینے محروم کر دیا۔جبکہ میونسپل کمیٹی سوہاوہ کو علم ہونے باوجود انہوں نے اس پر کوئی کاروائی نہ کی۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس نے کونسلرز لالہ محمد نذیر ۔لالہ محمد عارف اور معززین کے ساتھ محکمہ کے افراد کو محلے کا ایک کنواں صاف کروا لیا گیا ہے اور دوسرے پر کام جاری ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الغفار قیصرانی نے اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سوہاوہ راجہ شاہد نذیر اور ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس کو پابند کیا تھا کہ فوری طور پر ایسے نامعلوم افراد کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے اوران کنوؤں کو علاقہ کے کونسلرز اور معززین کے ساتھ ملا کر صفائی کروائی جائے تاکہ علاقہ کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :