جہلم،اساتذہ کی کارکردگی نامساعد حالات میں بھی بہتر ہے لیکن اس کے باوجود ان کو جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے، چوہدری محمد سرفراز

پیر 21 اگست 2017 23:10

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)اساتذہ کی کارکردگی نامساعد حالات میں بھی بہتر ہے لیکن اس کے باوجود ان کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ کی کارکردگی نامساعد حالات میں بھی بہتر ہے لیکن اس کے باوجود ان کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے اور نت نئی اصلاحات کی وجہ سے اساتذہ ذہنی دبائو کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر اساتذہ میں شکوک و شبہات پیدا کررہی ہے۔ان سروس پروموشن اور ٹیچرز پیکیج کے لئے بار بار تاریخ دینا مذاق بن چکا ہے۔ افسران ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کر کے اساتذہ میں مایوسی پیدا کررہے ہیں۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی پوسٹ کو پرائیوٹائز کرنا تباہ کن ہوگا۔ جس سے اساتذہ میں بد دلی پھیل رہی ہے۔ لہذا پنجاب ٹیچرز یونین 24اگست کو ضلعی سطح پر پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے جبکہ 16ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حصول کے لئے دھرنا دیا جائے گا۔