چکوال پریس کلب کے 18رکنی وفد نے سینٹ کی کارروائی دیکھی

پیر 21 اگست 2017 23:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پیرکی سہ پہر کو چکوال پریس کلب کے 18رکنی وفد نے سینٹ کی کارروائی دیکھی ، سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ رضا ربانی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سینٹ کے اجلاس میں متعدد اہم بلوں کی منظوری دی گئی جبکہ ایک موقع پرچیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کارروائی کے دوران ایوان کو بتایا کہ چکوال پریس کلب کا وفد بھی آج کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کیلئے سینٹ ہال میں موجود ہے۔ جس پر سینٹ اراکین نے تالیاں بجا کر اس با ت کا خیرمقدم کیا۔ چکوال پریس کلب نے آدھا گھنٹہ سینٹ کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ ا س دوران تمام ممبران کو سینٹ کی طرف سے آئین پاکستان کی کاپیاں اور دستور کی ایک گائیڈ بک جو خوبصورت تصویروں پر مشتمل ہے پیش کی گئی۔