ہائی ایس میں دو غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے پر مقدمہ درج

پیر 21 اگست 2017 23:09

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈھڈیال پولیس نے ہائی ایس میں دو غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد مالک سب انسپکٹر ڈھڈیال نے جنرل ہولڈ اپ کے سلسلہ میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی اس دوران ایک ہائی ایس نمبریRPT/9233 کو چیک کیا جس کے ڈرائیور محمد رمضان ولد محمد یوسف سکنہ محلہ فاروقی نے دو عدد گیس سلنڈر غیر قانونی طور پر نصب کر رکھے تھے جس پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔