صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر نہیں تمام پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں،ڈاکٹر عارف علوی

پیر 21 اگست 2017 23:07

صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر نہیں تمام پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بجائے تمام پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں‘ بائیو میٹرک سسٹم لگانے کے حوالے سے ہم نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر محنت کی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل 2017ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے قائد حزب اختلاف کی توجہ اس جانب دلائی تھی کہ 30 ارب روپے ایم این ایز کو دیئے گئے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی بھی ہم سے یہ سلوک نہ کرے۔ انہوں نے انتخابی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے حوالے سے ہم نے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کیا لیکن یہ محنت رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

اگر دس کروڑ سمز بائیو میٹرک سسٹم اور تصدیق کے بعد دی جاسکتی ہیں تو یہ کام کیوں نہیں ہو سکتا۔ عارف علوی نے کہا کہ نگرانی حکومت کے حوالے سے ہماری تجویز تھی کہ تمام پارلیمانی سربراہان بیٹھ کر اس کا فیصلہ کریں‘ الیکشن کمیشن پاکستان کی تشکیل نو کی بھی تجویز ہم نے دی۔ ہم نے ہر پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز دی تھی تاہم صرف حساس پولنگ سٹیشنوں پر یہ لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پرنٹنگ کارپوریشن کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ووٹروں کے لئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی ممانعت درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :