آسٹریلیا سے ابوظہبی جانے والی پرواز کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 20:46

آسٹریلیا سے ابوظہبی جانے والی پرواز کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال ..
میلبرن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) آسٹریلیا سے ابوظہبی جانے والی پرواز کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا گیا ہے۔ خلیجی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والی پرواز کو دہشت گردی کا نشانہ بننے سے بال بال بچا لیا۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران 4 لبنانی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ چاروں دہشت گرد اتحاد ائیرویز کی ابوظہبی جانے والی پرواز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پرواز کے روانہ ہونے سے 20 منٹ قبل تخریب کاری کی کاروائی کو ناکام بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :