وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاںہے ،اس مقصد کیلئے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ادویات اور بیماریوں کی تشخیص کیلئے مشینری کی فراہمی کے لئے شعبہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ہفتہ صحت کے موقع پر خطاب

پیر 21 اگست 2017 23:05

وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاںہے اس مقصد کے لئے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور ادویات اور بیماریوں کی تشخیص کے لیئے مشینری کی فراہمی کے لئے شعبہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ وہ پیر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور میں ہفتہ صحت کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز اور طبی معائنے کے لیئے آنے والے افراد سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کردی گئی ہے اور یہاں ٹراما سنٹر اور نئی وارڈ کی شاندار عمارات بن چکی ہیں جلد یہاں 9سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت 22میڈیکل آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور قدیم عمارت کی رینوویشن پر مجموعی طور پر 18کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اس موقع پر ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور ڈاکٹر شبیر احمد مغل نے فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور میں منعقدہ ہفتہ صحت سکریننگ کیمپ میں 1908افراد نے اپنے ٹیسٹ کروائے ان میں سے 142افراد میں ہیپاٹائٹس سی اور31میں ہیپاٹائٹس بی کا وائرس پازیٹو آیا جبکہ ٹی بی،دمہ،ایڈز ،زیابیطس ،بلڈ پریشر اور خواتین کے امراض کے حوالے سے بھی ٹیسٹ کیئے گئے انہوں نے بتایا کہ مقام شکر ہے کسی شخص میں ایڈز کا وائرس نہیں پایا گیا انہوں نے بتایا ہیپا ٹائٹس اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ پی سی آر لیب ڈسکہ میں مرتب ہوگی جس کے بعد ان کے لیئے تجویز کردہ ادویات مریضوں کوان کے گھر کے ایڈریس میں مفت پارسل کردی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہفتہ صحت سکریننگ کیمپ میں 2لیڈی ڈاکرز سمیت 6ڈاکٹرز نے صبح 7بجے سے شام 6بجے تک ڈیوٹی کی ۔

متعلقہ عنوان :