چوہدری نثار نے ہمیشہ ن لیگ سے وفاداری نبھائی ہے،حاجی ظفر اقبال

پیر 21 اگست 2017 23:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے راہنما و ممبر کینٹ بورڈحاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ (ن) لیگ سے وفاداری نبھائی ہے۔وہ نہ کہیں جا رہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی (ن) لیگ سے غداری کی ہے۔انکی پریس کانفرنس سے مخالفین اور نفاق پھیلانے والے عناصر کی خواہشات صابن کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئی ہیں۔چوہدری نثار ایک حق گو انسان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ خوشا مد کی بجائے کارکردگی اور راست گوئی کا راستہ چنا ہے۔