راولپنڈی کے مختلف مقامات پر20 ٹریفک حادثات میں22افراد شدیدزخمی ہوئے ،ریسکیو1122

پیر 21 اگست 2017 23:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) راولپنڈی کے مختلف مقامات پر20 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں22افراد شدیدزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دیتے ہو ئے فوری طور پر ضلع راولپنڈی کے نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق ان حادثات میں 06افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع راولپنڈی میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں14ڈرائیورز،01مسافراور7پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں20مرد اور 02عورتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :