عامر لیاقت کا بول ٹی وی پر دوبارہ واپسی کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 20:33

عامر لیاقت کا بول ٹی وی پر دوبارہ واپسی کا امکان
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) عامر لیاقت کا بول ٹی وی پر دوبارہ واپسی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی جانب سے کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل بول ٹی وی کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت بول ٹی وی پر 2 پروگرامز کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت اور بول ٹی وی چینل انتظامیہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جو اب دور کر لیے گئے ہیں۔ عامر لیاقت جلد ہی بول ٹی وی پر دوبارہ واپسی کریں گے۔ عامر لیاقت اپنے دونوں پروگرامز کی میزبانی کے فرائض دوبارہ سے انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :