ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے تین اعلیٰ افسران تربیتی کورس پر روانہ

اہم عہدوں پر مجموعی طور پر پانچ افسران کی قلت پیدا ہوگئی

پیر 21 اگست 2017 22:12

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے تین اعلیٰ افسران تربیتی کورس پر چلے جانے سے اہم عہدوں پر مجموعی طورپر پانچ افسران کی قلت پیداہوگئی ہے۔معلوم ہواہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تین اعلیٰ افسران ان دنوں تربیتی کورس پر چلے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں وفاقی پولیس کے ایس پی صدر زون حسن اقبال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعبدالستارایسانی اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد علی شامل ہیں ۔

تاہم ایس پی صدرزون حسن اقبال کی کمی پوری کرنے کے لئے ایڈیشنل ایس پی حصام اقبال کو ایس پی صدر کا اضافی چارج دے دیا گیاہے ۔اسی طرح جواد مظفر کو اے ڈی سی جی کا اضافی عہدہ تفویض ہونے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے دو افسران اے سی سٹی اور اے ڈی سی ای کے عہدے بھی خالی ہوگئے ہیں ۔اے سی علی اصغر کی گلگت اور وقاص رشید کی پنجاب ٹرانسفر ہو چکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :