مریدکے، گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے طلبہ نے تحصیل بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پیر 21 اگست 2017 22:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات میں بھی گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تحصیل بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ مجموعی طور پر الائیڈ سکول مریدکے کی طالبہ حفصہ علی نے 494نمبر حاصل کرکے تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

الائیڈ سکول کے بھی20طلبہ و طالبات نی0 40 سے زائد نمبر حاصل کئے۔ سرکاری سکول کے سائنس گروپ میں سینئر ٹیچر ذو الفقار علی کی کلاس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 20سے زائد طلبہ نی400سے زائد نمبر حاصل کئے ۔لاہور بورڈ کی طرف سے جاری کئے جانے والے جماعت نہم کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کے پرنسپل ٹیچر ذ اشتیاق احمد راٹھور کی سربراہی میںسینئر اساتذہ ذو الفقار علی ، محمد منیر، محمد سلیم، محمد انور بھٹی، سجا د الحسن، نصیر احمد کی کوششوں سے معاذ ارسلان نی487، غلام مصطفی 483، حسن علی اکبر 480، طلحہ ثاقب478، محمد طلحہ افتخاراورسیف محمود474، حافظ صہیب465،عمران مراداور احسان الہی462 ،معظم علی457، عمر بشیر455،حسن الہی454،علی حسن سجاد453 اورحافظ عماد نی451نمبر حاصل کرکے ساڑھے چار سو زائد جبکہ محمد دانش، عدنا ن علی، علی حسن افتخار، سید محمد طلحہ قادری، حظیفہ ظفر، بو علی، عمران علی، ثاقب نثار، فر خ شہزاد، نوریز امین، محمد ہارون، محمد سفیان، اویس علی، محمد اصغر محمود اور اسامہ عارف نی400سے زائد نمبر حاصل کرکے نمائیاں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ مسیتا کی170سے زائد طلبہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے جبکہ الائیڈ سکول، صفہ سیکنڈری سکول،گیریژن کالج کے طلبہ و طالبات نے بھی جماعت نہم اور جماعت دہم کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سرکاری سکول کے پرنسپل اشتیاق احمد راٹھور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ساتذہ ذو الفقار علی، نصیر احمد، محمد سلیم، سجادالحسن، محمد انور بھٹی اور محمد منیر کی کارکردگی کو سراہا اور تمام اساتذہ کو مزید محنت کی تلقین کی۔ سید سجادا لحسن شیرازی آن لائن مریدکے