چنیوٹ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، چنیوٹ عامر جاوید اورپتن ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام مسیحی برادری کا اجلاس

ہر شہری کو چاہے کہ وہ وہ اقلیت ہو یااکژیت انہں حق رائے دہی ضرور استعمال کرناچاہیے،الیکشن آفیسر کوآرڈینیٹروحید فیروز

پیر 21 اگست 2017 22:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، چنیوٹ عامر جاوید اورپتن ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمامکی سربراہی میںآرمی سالویشن چرچ، چناب نگرمیںمسیحی برادری کا اجلاس بلایا گیا۔جس میںالیکشن آفیسر کوآرڈینیٹروحید فیروز سمیت میڈیا اور این جی اوز کے نمایندوں سمیت اہم شخصیات نے شر کت کی۔جسمیں انہوں نے اقلیتوں کوآگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔

یہ ان کے ووٹ کی طاقت ہی ہے جو ان کے چنے ہوئے نمائئندے کو پارلیمنٹ میں بھیج کر اپنے لیے قوانین بناتے ہیں ۔ اس لیے ہر شہری کو چاہے کہ وہ وہ اقلیت ہو یااکژیت انہں حق رائے دہی ضرور استعمال کرناچاہیے۔اپنی تقریر میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مختلف اقدام کا بھی ذکرکیا۔

(جاری ہے)

جسمیں G.I.S ،R.T.S (ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم ) پولنگ عملے کی ٹریننگ ،معاوضہ کے بارے میںبھی آگاہ کیا۔

عامرجاوید نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں ایک بہتر جمہوریت اسی صورت میں قائم کرسکتے ہیںجب ہم ملک کے الیکٹورل سسٹم کاحصہ بنیںگے۔اس سلسہ میں ہمارافرض ہے کہ ہم اپنے شناختی کارڈز نادرا سے حاصل کریںاورپھر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں جاکراپنا ووٹ رجسٹر کروائیں،تقریب میں سنیئر صحافی شاہد محمود چودھری،مرتضیٰ چمن،عامر صدیقی ،اکرم ساگر چوہدری نے بھی شرکت کی پتن کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر زبیر ملک نے بھی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پتن اقلیتوں کے شناختی کارڈ اور ووٹ بنوانے کے لیے کوشش کر رہی ہے تاکہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں لایا جا سکے۔