چنیوٹ ،نصاب تعلیم میں متنازع تبدیلی قابل مذمت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں،مولاناقاری عبدالکریم

پیر 21 اگست 2017 22:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) نساب تعلیم میں متنازع تبدیلی قابل مذمت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں پرائمری کے نئے نصاب میںتبدیلی نسل نو پر مغربی کلچر مسلط کرنے کی سازش ہے اسے مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چئیرمین تحریک فلاح دارین مولاناقاری عبدالکریم ،جمعیت الحدیث چنیوٹ کے ناظم اعلی مولانا قاری محمد ایوب چنیوٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میںپرائمری نصاب تعلیم سے نئی کریم ﷺ ،اسلامی تعلیمات ،افواج پاکستان کی دشمنوں کے خلاف کامیابیاں اوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحکے مضامین کو خارج کرنا باعث تشویش اور نظریہ پاکستان کے منافی اقدام ہے اسلام اور پاکستان کے متعلق محبت کا جذبہ پیدا کرنے والے اسباق کا اخراج کر کے حکومت پنجاب نئی نسل کے مستقبل کو تاریک میںڈالنا چاہتی ہے جبکہ پاکستان میں بسنے والوں کی غالب اکثریت اسلام پر غیر متزلزل ایمان ویقین رکھتی ہے ملک کا متفقہ آئین دینی تعلیم وتربیت کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کی ضمانت فراہم کرتا ہے نظریہ پاکستان کے برعکس نصاب تعلیم میں تبدیلی حکومتی اور مذہبی طبقات میں تصادم کو پیش خیمہ بن سکتی ہے جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نسل نوسے ملک کے نظریات اور افواج پاکستان کی ملک بارے خدمات اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے اسباق چھیننے سے باز رہے انہوںنے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبعہ کیا کہ وہ اس پر خود نوٹس لیں اور جن اسباق کو نصاب سے نکالا گیا ہے ان کو دوبارہ نصاب میںشامل کیا جائے

متعلقہ عنوان :