نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 21 اگست 2017 21:35

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

جاوید اقبال جعفری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہو رہے، خدشہ ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :